Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ۔66 سالہ شخص کی 4 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا شکار بنانے پر زدوکوب

۔66 سالہ شخص کی 4 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا شکار بنانے پر زدوکوب

نظام آباد:22؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے نظام ساگر منڈل کے موضع کوملنچہ میں ایک چار سالہ معصوم کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش پر ایک معمر کو بری طرح زد وکوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیاگیا۔تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے نظام ساگر منڈل کے موضع کوملنچہ میں چارسالہ لڑکی مکان کے روبرو کھیل کود میں مصروف تھی کے اسی موضع سے تعلق رکھنے والے بالیا نامی 66سالہ نے لڑکی کو اٹھاکر لے گیا اور اسے جنسی ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کررہا تھا جس پر لڑکی چیخ و پکار کرنا شروع کی تو یہاں پر موجود افراد جمع ہوگئے اور معمر کو بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے۔

امتحان میں ناکامی کے خوف سے نوجوان کی خودکشی
کوہیر /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل کے موضع دیگوال میں کل رات ایک طالب علم امتحانات میں ناکامی کے خوف سے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد یوسف علی کی اطلاع کے مطابق ودیا ساگر عمر 18 سال انٹرمیڈیٹ سال دوم نے ظہیرآباد میں واقع ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم تھا کہ امتحانات کے نتائج 22 اپریل کو آنے والے ہیں ناکامی کے خوف سے اپنے ہی گھر میں رات تقریباً 12 بجے اٹھ کر زہریلی دوا پی کر قئے کرنے لگا ۔ آوازوں سے اس کے افراد خاندان نیند سے بیدار ہوکر دریافت کرنے پر ودیا ساگر نے بتایا کہ وہ امتحانات میں ناکامی کے خوف سے گھر میں موجود کیڑے مار دوا پی لی ۔ اس کے فوری بعد ظہیرآباد گورنمنٹ ہاسپٹل روانہ کیا گیا مریض کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے کرناٹک علاقہ بیدر کو روانہ کردیا ۔ صبح 4 بجے ودیا ساگر فوت ہوگیا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT