Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / ۔67 کروڑ بینک کھاتے آدھار سے مربوط، سبسیڈی کی منتقلی آسان

۔67 کروڑ بینک کھاتے آدھار سے مربوط، سبسیڈی کی منتقلی آسان

ڈیجیٹل انڈیا مہم میں استفادہ کنندگان تک پوری رقم پہنچانا مقصد، وزیر آئی ٹی روی شنکر کا دعویٰ

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 110 کروڑ بینک کھاتوں میں سے 67 کروڑ کو اب آدھار سے مربوط کیا جاچکا ہے جو 12 عدد والا منفرد شناختی نمبر ہوتا ہے، وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے آج یہ بات کہی۔ وہ کامن سرویسیس سنٹرس (سی ایس سیز) کی جانب سے آدھار سرویسیس پر ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ انھوں نے مختلف خدمات کی فراہمی میں دیہات کی سطح پر انٹریپرینرس کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ آدھار اندراجات سی ایس سیز نے کئے ہیں۔ انھوں نے انٹریپرینرس سے اپیل کی کہ دیگر انرولمنٹ ایجنسیز سے درپیش مسابقت سے مرعوب نہ ہوں اور وعدہ کیا کہ سی ایس سی بزنس ماڈل یونہی فروغ پاتا رہے گا کیونکہ زیادہ سے زیادہ حکومتی محکمہ جات نئی خدمات اور اسکیمات کو اس نٹ ورک کے ذریعہ دیہات تک پہنچانے کوشاں ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سی ایس سیز میں موجودہ طور پر 10 لاکھ افراد کام کررہے ہیں، اور انھیں یہ تعداد آنے والے 4-5 سال میں ایک کروڑ تک بڑھ جانے کی توقع ہے، کیونکہ نئی سرویسیس اور پیشکشوں سے سی ایس سیز کی کشش اور افادیت بڑھتی جاتی ہے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ سی ایس سیز اب جی ایس ٹی ٹریننگ سے لے کر ڈیجیٹل پے منٹس سے متعلق تربیت تک 300 سرویسیس فراہم کررہے ہیں۔ منفرد شناختی نمبر کے نقادوں پر چوٹ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جن دھن کھاتوں کو آدھار اور موبائل نمبر سے جوڑنے سے سبسیڈی کی استفادہ کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں راست منتقلی میں مدد ملی ہے۔ اس کے نتیجے میں 50,000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی، جو رقم پہلے درمیانی آدمیوں کی جیب میں چلا جایا کرتا تھا۔ ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے یقینی بنایا کہ غریب کیلئے ہر 100 روپئے کی سبسیڈی پوری طرح استفادہ کنندہ کے بینک کھاتے میں پہنچ جائے۔

 

یوپی کا بجٹ پیش ، کسان قرض معافی کی گنجائش
لکھنو ۔ 11 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے آج اپنا پہلا بجٹ برائے 2017-18 پیش کیا جو 3,84,659.71 کروڑ روپئے کا ہے جس میں 36ہزار کروڑ روپئے کی خصوصی گنجائش رکھی گئی ہے تاکہ زرعی کسانوں کے قرض معاف کرنے کے انتخابی وعدے کی تکمیل کی جاسکے ۔ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس راجیش اگروال نے کہاکہ بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابل 10.9 فیصد زیادہ ہے اور اس میں نئی اسکیمات کے لئے 55,781.96 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ کسانوں کے قرض کی معافی بی جے پی کے انتخابی منشور کا بڑا وعدہ ہے اور اس عہد کی تکمیل ادتیہ ناتھ حکومت کیلئے بڑا چیلنج رہا جس نے ابھی ابھی اقتدار پر 100 یوم مکمل کئے ہیں۔ چیف منسٹر ادتیہ ناتھ نے بجٹ کو ترقی پسند قرار دیا اور ادعا کیا کہ اُن کی حکومت اُن کی پارٹی کی جانب سے ماقبل چناؤ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی پابند عہد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT