Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ۔7 ارب 60کروڑ امریکی ڈالر مالیتی تاپی گیس پائپ لائن

۔7 ارب 60کروڑ امریکی ڈالر مالیتی تاپی گیس پائپ لائن

The Vice President, Shri Mohd. Hamid Ansari along with the President of Turkmenistan, Mr. Gurbanguly Berdimohamedov, the President of Afghanistan, Mr. Ashraf Ghani and the Prime Minister of Pakistan, Mr. Nawaz Sharif pressing the button to begin the welding process of the TAPI Gas Pipeline, in Mary, Turkmenistan on December 13, 2015.

حامد انصاری ، نواز شریف اور دیگر نے ملکر سنگ بنیاد رکھا
میری (ترکمانستان)۔13ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری ‘ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ترکمانستان و افغانستان کے دیگر قائدین نے آج پُرعزم 7ارب 60کروڑ امریکی ڈالر مالیتی تاپی پائپ لائن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس سے برقی توانائی کی قلت والے ملک ہندوستان کو اپنے برقی پیداوار کے کارخانے کو چلانے کیلئے درکار گیس دستیاب ہوگی ۔ حامد انصاری بذریعہ طیارہ قدیم شہر میری پہنچے ‘ جو دارالحکومت عشق آباد سے 311کلومیٹرکے فاصلہ پر ہے اور قدیم شاہراہ ریشم کا ایک حصہ تھا ۔ یہاں انہوں نے 1800کلومیٹر طویل تاپی گیس پائپ لائن کیلئے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر افغانستان اشرف غنی ‘ صدر ترکمانستان گربانگولی یردعاموھ میدوف بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ایک بٹن دبایا جس سے پائپوں کی ویلڈنگ کا آغاز ہوگیا ۔ بعدازاں انہوں نے پائپ پر اور ایک دستاویز پر دستخط کئے ۔ اسے ایک کیپسول میں رکھ کر زمین میں دفن کردیا جائے گا ۔

اس تقریب میں نائب صدرجمہوریہ نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پراجکٹ ڈسمبر 2019ء تک کارکرد ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجکٹ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ترکمانستان بھاری مقدار میں گیس ایسے مقامات تک پہنچا سکے گاجہاں اس کی ضرورت ہے ۔ تاپی پائپ لائن میں 9کروڑ معیاری مکعب میٹر گیس روزآنہ 30سال تک منتقل کرنے کی صلاحیت ہوگی ۔ ہندوستان اور پاکستان کو فی کس 38 ایم ایم ایس سی ایم ڈی گیس حاصل ہوگی ۔ جب کہ 14ایم ایم ایس سی ایم ڈی افغانستان کو سربراہ کی جائے گی ۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس پراجکٹ کو آرزؤں کے حقیقت بننے سے تعبیر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ قدیم دور سے اس پراجکٹ سے دلچسپی رکھنے والے متحد ہوکر کام کرتے رہے ہیں ‘ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے دشمن منفی طاقتیں پراجکٹ کی کامیابی میںرکاوٹ نہ پیدا کرنے پائیں ۔ یہ پراجکٹ مناسب انداز میںمکمل ہوجائے ۔ انہوں نے وزراء اور عہدیداروں کی بھی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT