Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ۔7 افرادکی ذبیحہ گاؤ کی افواہوں پر زدوکوب

۔7 افرادکی ذبیحہ گاؤ کی افواہوں پر زدوکوب

پولیس نے متاثرین کو گرفتار کیا ، حملہ آور آزاد
بٹیا (بہار)۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 7 افراد گاؤ دہشت گردوں کی جانب سے بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے ایک دیہات ڈومرا میں بڑے جانور کو ذبح کرنے کے شبہ میں زدوکوب کا نشانہ بن گئے ۔ ڈی ایس پی سنجے کمار جھا نے کہا کہ بعض افراد نے ڈومرا دیہات میں ایک قیامگاہ کا محاصرہ کرلیا ۔ انہیں شبہ تھا کہ اندر مویشیوں کا ذبیحہ کیا جارہا ہے ۔ چنانچہ انہوں نے 7 افراد کو زدوب کیا جن میں قدوس قریشی بھی شامل تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس دیہات کے قریب پہونچی اور برہم دیہی عوام کو خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیتے ہوئے ان کی برہمی کم کردی ۔ پولیس کی مزید جمعیت دیہات میں تعینات کی گئی ہے ۔ ہجوم نے محمد شہاب الدین کے مکان کا محاصرہ کرلیا تھا اور شہاب الدین ، قدوس اور ارکان خاندان پر ایک بچھڑے کے سرقہ اور اسے گوشت کیلئے ذبحہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کمرے میں بند کرکے لاٹھیوں سے زدوکوب کیا ۔ پولیس کی آمد کے وقت زدوکوب کا سلسلہ جاری تھا ۔ پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا اور ان پر مویشیوں پر بے رحمی اور مذہبی جذبات کو ٹھیوس پہونچانے کا الزام عائد کیا ۔ پولیس عہدیدار جھا نے کہا کہ حملہ آور گرفتار نہیں کئے گئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT