Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ۔70ویں یوم آزادی تقاریب بڑے پیمانے پر منانے کا منصوبہ

۔70ویں یوم آزادی تقاریب بڑے پیمانے پر منانے کا منصوبہ

بی جے پی کی ایک ہفتہ طویل تقاریب ’وکاس پروو ‘ سے منسوب
نئی دہلی۔/19 جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں برسر اقتدار جماعت بی جے پی نے آئندہ ماہ یوم آزادی کو عظیم الشان پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پارٹی اپنے ’ غریب حامی ‘ اور قوم پرستی پر مبنی ایجنڈہ کو نمایاں کرے گی۔ اس منصوبہ کے تحت ایک ہفتہ طویل یوم آزادی تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے ’ ترنگا یاترا ‘ نکالی جائے گی۔ 15اگسٹ سے متعلق منائی جانے والی ان تقریبات کے سلسلہ میں آج منعقدہ بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ سینئر مرکزی وزراء شامل تھے۔ سینئر مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اجلاس میں یوم آزادی بڑے پیمانے پر منانے سے متعلق منصوبے بنائے گئے ہیں تاہم اس حوالہ سے پارٹی صدر امیت شاہ سے صلاح و مشورہ کے بعد ہی پروگرام کو قطعیت دی جائے گی۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر 15تا 22اگسٹ ایک ہفتہ طویل تقاریب کے موقع پر ترنگا یاترا نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس مجوزہ جشن کو ’’ وکاس پرو ‘‘ سے منسوب کریں گے جس کے دوران حکومت اور پارٹی کے عہدیداران 200 تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے دو سال کے دوران حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے کئے جانے والے مشقی تجربات کافی کامیاب رہے اور لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی ہے کہ زائد از 66 وزراء اور 33 پارٹی عہدیدار اس ’ وکاس پرو ‘ کیلئے وقف رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT