Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ۔70 ہزار سے زائد ججس کی ضرورت:چیف جسٹس

۔70 ہزار سے زائد ججس کی ضرورت:چیف جسٹس

کٹک ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی آبادی کے اعتبار سے ججس کی تعداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے کہا ہے کہ انصاف رسانی ایک بنیادی حق ہے اور حکومت عوام کو اس حق سے محروم نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جذباتی انداز میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ آج پھر اس موضوع پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیرتصفیہ مقدمات کی یکسوئی کیلئے 70 ہزار سے زائد ججس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف رسانی کیلئے ججس کا تقرر ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ ججس کے تقرر سے متعلق تقریباً 170 تجاویز حکومت کے پاس منظور طلب ہیں ۔ ججس کی قلت عدلیہ کیلئے ایک چیالنج بن چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT