Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ۔7000 ہندوستانیوں کو ملائیشیائی شہریت

۔7000 ہندوستانیوں کو ملائیشیائی شہریت

کوالالمپور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نوکر شاہی کے ضابطوں کی تکمیل کیلئے برسہابرس کی جدوجہد کے بعد تقریباً 7000 ہندوستانی جو ملایا میں برطانیہ سے آزادی ہونے سے قبل پیدا ہوئے، انہیںآخرکار ملائیشیائی شہریت حاصل ہوچکی ہے۔ اس ملک کی سب سے بڑی نسلی ہندوستانی سیاسی جماعت ملائیشین انڈین کانگریس (ایم آئی سی) کے صدر ایس سبرامنیم نے کہا کہ ابھی تک تقریباً 7000 ہندوستانیوں کو شہریت مل چکی ہے لیکن ہنوز مزید کئی افراد کو درج رجسٹرڈ کرانا ہے۔ اوسطاً دیکھا جائے تو شاید زائد از 15000 ہندوستانیوں کو شہریت حاصل کرنے کے سلسلہ میں رجسٹریشن کرانا ہے۔ لہٰذا ہماری کوششیں اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے جاری رہیں گی۔ ہم عاجلانہ کارروائی کے طریقے تلاش کریں گے۔ وہ گذشتہ روز یہاں سری مرگن سنٹر کے زیراہتمام ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد مخاطب تھے۔ وزیرنجیب رزاق نے حال ہی میں کہا تھا کہ ابھی تک جنہیں شہریت حاصل نہیں ہوئی انہیں اپنا حق مل جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT