Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔79 سال کی عمر میں 7,000 وکٹیں مکمل

۔79 سال کی عمر میں 7,000 وکٹیں مکمل

اولڈھم۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جس عمر میں لوگ اپنے پوتے نواسوں کے ساتھ وقت گذارتے ہیں اس عمر میں بھی رائٹ بیٹسمینوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہیں ۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معمر کرکٹر سیسل رائٹ نے اپنے کیریئر کی 7000 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔ 79 سالہ فاسٹ بولر سیسل رائٹ گزشتہ 65 برسوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے کلب کے لئے ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سیسل 1959ء میں جمیکا سے لیگ کرکٹ کھیلنے کے لئے مانچسٹر منتقل ہوئے تھے اور 3سیزن کھیلنے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جہاں لنکا شائر لیگ کے لئے انہوں نے 27 بالز فی وکٹ کے اسٹرائیک ریٹ سے 538 شکار کئے اور اب بھی وہ وہاں کے بیٹسمینوں کے لے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ گزشتہ 4 میچز میں 15وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور وہ اس سیزن میں تقریبا 40 کے قریب میچز کھیلیں گے۔ سیسل اپنی جوانی میں عظیم ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں سر ووین رچرڈز، سر گیری سوبرس اور جوئیل گارنر کے علاوہ  سابق برطانوی بیٹسمین  ڈینس کامپٹن کے ہمراہ کھیل چکے ہیں۔ اپنے بیٹے اور انکے دو بچوں کے ساتھ اولڈ ھم کے قریب رائٹن میں رہائش پذیر سیسل نے کہا ہے کہ وہ 50 کے  دہے  سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ابھی سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اپنے فٹنس کے راز کے بارے میں سوال پر سیسل نے کہا کہ وہ ٹی وی کے سامنے بیٹھنے پر میدان میں جا کر چہل قدمی کو ترجیح دیتے ہیں۔

میری کوم کا خواب چکنا چور
آستانہ (قازقستان)۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کی عالمی چمپین ایم سی میری کوم کا متواتر دوسرے اولمپکس میں شرکت کا خواب چکنا چور ہوگیا جیسا کہ انہیں ورلڈ چمپین شپ کے دوسرے مرحلے میں شکست ہوگئی۔ میری کوم کو جرمنی کی ازیزی نیمانی کیخلاف 0-2 کی ناکامی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT