Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ۔8بجے شب کے بعد اے ٹی ایم میں رقم بھرنا ممنوع

۔8بجے شب کے بعد اے ٹی ایم میں رقم بھرنا ممنوع

شہروں میں 5بجے اور نکسلائٹس زدہ اضلاع میں 3بجے تک بینکوں سے رقومات کا اجراء
نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) رقم منتقل کرنے والی گاڑیوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش میں مبتلا حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ اے ٹیم ایمز میں 8بجے شب کے بعد شہروں میں رقم نہ بھری جائے ۔ رقم منتقل کرنے والے خانگی ادارے دن کے اولین نصف حصہ میں بینک سے رقم حاصل کریں گے ۔ اے ٹی ایمز میں شہری علاقوں میں 5بجے اور نکسلائٹس سے متاثرہ اضلاع میں 3بجے تک رقم بھری جائے گی ۔ علاوہ ازیں خاص طور پر ڈیزائن کی ہوئی رقم کی گاڑیاں جن میں سی سی ٹی وی اور جی پی ایس نصب ہوں گے ایک کروڑ روپئے سے زیادہ رقم ایک وقت میں منتقل نہیں کرسکے گی ۔ اے ٹی ایمز میں رقم بھرنے والی ہر گاڑی کے ساتھ دومسلح گارڈس اور ڈرائیورس ہوں گی جنہیں صورتحال کو بے اثر بنانے کی اور گاڑی کو عملہ کی صورت میں محفوظ مقام تک پہنچانے کی تربیت دی جائے گی ۔یہ نئے مجوزہ اقدامات کا حصہ ہوں گے جو وزارت داخلہ خانگی صیانتی اداروں کیلئے کررہی ہے ۔ رقم منتقل کرنے اورانہیں اے ٹی ایمز میں رقم بھرنے کی مہم میں تقریباً 8ہزار خانگی گاڑیاں روزانہ 15ہزار کروڑ روپئے بینکوں سے کرنسی نوٹوں کے صندقوں میں بھرکر ملک گیر سطح پر اے ٹی ایمز میں منتقل کرتی ہے ۔علاوہ ازیں پانچ ہزار کروڑ روپئے کی مزید رقم خانگی صیانتی اداروں میں رات بھر اُن کے خانگی  رقمی تجوریوں میں بینکوں کی جانب سے رکھوائے جاتے ہیں ۔ان اقدامات سے امکان ہے کہ حملوں کی تعداد میں کمی ہوگی ۔ رقم منتقل کرنے والی گاڑیوں کو اغوا کرلینے اور رقم لوٹ لینے کے واقعات میں بھی کمی آئے گی ۔ فی الحال ان گاڑیوں کو آسان نشانہ سمجھا جاتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT