Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / ۔8 ریاستوں کی 12 اسمبلی نشستوں پر 13 فروری کو دوبارہ رائے دہی

۔8 ریاستوں کی 12 اسمبلی نشستوں پر 13 فروری کو دوبارہ رائے دہی

نئی دہلی 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جو 8 ریاستوں کی 12 اسمبلی نشستوں کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔ اِن ریاستوں میں یو پی، پنجاب، کرناٹک اور مہاراشٹرا بھی شامل ہیں جہاں 13 فروری کو رائے دہی ہوگی۔ یوپی میں مظفر نگر، دیوبند اور بیکاپور اسمبلی حلقوں کے لئے دوبارہ انتخابات ہوں گے جبکہ دیودرگ، بیدر اور ہبل (کرناٹک)  میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ پنجاب، مہاراشٹرا، بہار، تریپورہ، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے ایک ایک اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اسمبلی حلقوں میں کھڈور صاحب، پالہر، ہرلاخی، امرپور، نارائن کھیڑ اور مائہار شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات کا اعلامیہ 20 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہوگی۔ رائے دہی 13 فروری کو منعقد ہے۔ رائے شماری 16 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے آج اس کا اعلان کیا۔ نارائن کھیڑ (تلنگانہ) اور مائہار (مدھیہ پردیش ) کی نشستوں پر کانگریس کا قبضہ تھا۔

 

حکومت مہاراشٹرا کے یو پی ایس سی کے امیدواروں کو وظائف

ممبئی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج فیصلہ کیا کہ جو طلبہ آل انڈیا سرویس کیلئے یو پی ایس سی امتحان کے ذریعہ تیاری کررہے ہیں ان میں خصوصی وظائف دیئے جائیں گے جس کا مقصد اس ریاست سے ان امتحانوں کے ذریعہ طلبہ کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT