Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ۔8 لاکھ کروڑ روپئے کا بڑا اسکام:کجریوال

۔8 لاکھ کروڑ روپئے کا بڑا اسکام:کجریوال

کالا دھن رکھنے والوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، عام آدمی قطاروں میں
نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہاکہ مودی حکومت کا نوٹ بندی کا فیصلہ 8 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی اسکام ہے۔ جس کا مقصد اسی رقم کے مماثل قرضے جات کو معاف کرنا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس فیصلے کے پس پردہ عزائم اور وجوہات کچھ اور ہیں۔ اُنھوں نے دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے کہاکہ بینکوں کو 8 لاکھ کروڑ روپئے کی ضرورت ہے کیوں کہ بڑی کمپنیوں، صنعت کاروں اور دولت مند افراد نے بینکوں سے اتنی ہی رقم کا قرض حاصل کیا ہے۔ اُنھوں نے ’’آج تک‘‘ کے ایک پروگرام میں کہاکہ اِن قرضے جات میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپئے کی اُلٹ پھیر ہوئی ہے۔ سی اے جی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِس رقم کا 50 فیصد بیرون ملک پہنچایا گیا اور مابقی رقم دھوکے کے ذریعہ حاصل کی گئی جسے واپس حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت نے اِس رقم کو واپس لانے کے لئے عام آدمی کو قطاروں میں کھڑا کردیا ہے۔ اس نے پہلے بی جے پی کے لوگوں کو مطلع کردیا اور انھوں نے اپنی ساری رقم جمع کرادی، اراضیات کی خریدی کی۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرنسی بندی کے سبب پہلے ہی 12 لاکھ کروڑ روپئے جمع ہوچکے ہیں۔ یہ رقم اِس لئے حاصل کی گئی تاکہ 8 لاکھ کروڑ کے قرضہ جات اور غیر کارکرد اثاثہ جات کو معاف کردیا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس اقدام کے نتیجہ میں کالا دھن رکھنے والوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

TOPPOPULARRECENT