Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ۔80 فیصد پرانی کرنسی مالیتی 184 ارب امریکی ڈالر بینکوں میں واپس : آر بی آئی

۔80 فیصد پرانی کرنسی مالیتی 184 ارب امریکی ڈالر بینکوں میں واپس : آر بی آئی

نئی دہلی۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بینکوں میں 12 کھرب 44 ارب روپئے یا 184 ارب 24 کروڑ امریکی ڈالر مالیتی 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹ 10 ڈسمبر تک بینکوں میں جمع کئے جاچکے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ کرنسی پر امتناع عائد کرنے کے بعد بینکوں نے یہ رقم ڈپازٹ کرنے کے علاوہ نئی کرنسی میں 4 کھرب 61 ارب روپئے مالیتی رقم بینکوں اور اے ٹی ایمس کے ذریعہ ادا کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 8 نومبر کو اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں پر امتناع عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد غیرمحسوب رقم بینکوں میں واپس لانا تھا۔  جعلی کرنسی کی گشت ختم کرنا اور دہشت گردوں کے مالیہ کا انسداد کرنا تھا۔

TOPPOPULARRECENT