Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ۔89 لاکھ بچوں کی مکمل ٹیکہ اندازی نہ ہوئی : حکومت

۔89 لاکھ بچوں کی مکمل ٹیکہ اندازی نہ ہوئی : حکومت

نئی دہلی ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج اعتراف کیا کہ ہندوستان میں 89 لاکھ بچوں کی جزوی ٹیکہ اندازی ہوئی یا وہ ٹیکہ اندازی سے محروم ہی رہے ہیں ، حالانکہ اس نے ایک سال کے دوران ٹیکہ اندازی میں پانچ فیصد اضافے کا ادعا کیا ، جو گزشتہ چار برسوں میں صرف ایک فیصد ریکارڈ ہوئی تھی ۔ راجیہ سبھا کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر صحت جے پی نڈا نے بتایا کہ سروے برائے بچگان 2013 ء کے مطابق جو سالانہ طورپر دستیاب تازہ ترین سروے ہے ، ملک بھر میں تقریباً 89 لاکھ بچے جزوی ٹیکہ اندازی سے استفادہ کرپائے ہیں یا پھر ان کی ٹیکہ اندازی سرے سے نہیں ہوئی ہے ۔ ان 89 لاکھ بچوں میں سے 17 لاکھ کی کوئی ٹیکہ اندازی نہیں ہوئی جبکہ 72 لاکھ کی جزوی ٹیکہ اندازی ہوئی ہے ۔ تمام بچوں کی ٹیکہ اندازی نہ ہونے کی بڑی وجوہات ٹیکہ اندازی کے فوائد کے تعلق سے والدین میں بیداری کا فقدان اور ذیلی اثرات کا خوف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT