Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ۔9 واں ایناڈو چمپئن شپ کرکٹ کپ 2015ء 10 ڈسمبر تا 31 جنوری انعقاد ۔ 1600 ٹیموں کی شرکت

۔9 واں ایناڈو چمپئن شپ کرکٹ کپ 2015ء 10 ڈسمبر تا 31 جنوری انعقاد ۔ 1600 ٹیموں کی شرکت

حیدرآباد ، 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایناڈو چمپئن شپ کرکٹ کپ کا 9 واں ایڈیشن تلنگانہ ریاست میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے ای ای سی کپ کی گزشتہ روز یہاں رونمائی کی گئی۔ یہ میگا ٹورنمنٹ جس میں 1600 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 10 ڈسمبر سے 31 جنوری تک منعقد ہوگا۔ ٹروفی کی رونمائی کے موقع پر پون کمار رانجی ٹروفی کھلاڑی، بی این پرساد اسوسی ایٹ ایڈیٹر ایناڈو، کے سرینواس و دیگر نے کہا کہ پانچ ریجنل چمپئن شپ منعقد ہوں گے اور اس ٹیموں میں رائلسیما راکرز، نارتھ آندھرا ننجنس، سنٹرل آندھرا چیلنجرز، تلنگانہ ٹائیگرز اور حیدرآباد ہیروز شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں فیصلہ کن مقابلوں میں شرکت کیلئے مسابقت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ٹیموں کیلئے دس اوور کے ناک آؤٹ میچز رہیں گے اور ریجنل لیول کے میچز 20 اوور کے ناک آؤٹ ہوں گے۔ فائنل ایل بی اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ ایناڈو نے ’’می آٹا می پاٹا‘‘ کا نعرہ پیش کیا ہے۔ آرگنائزرس نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا میں پانچ، پانچ مقابلے کھیلے جائیں گے۔ یہ بڑا ٹورنمنٹ ٹیموں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے لمکا بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ لے چکا ہے اور اب گنیس بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کا عزم ہے کیونکہ اس قدر بڑے پیمانے پر کہیں بھی کوئی ٹورنمنٹ سننے میں نہیں آیا ہے۔ ایم ایس کے پرساد بی سی سی آئی سلیکٹر مہمان خصوصی رہے۔ سی ایچ معراج حسین ایریا سیلز منیجر، نروپم سرکار، سرینواس ایم ڈی بیبو واٹرز و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT