Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ۔9 پاکستانی ماہی گیروں کی جیل سے رہائی

۔9 پاکستانی ماہی گیروں کی جیل سے رہائی

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جیلوں میں قید کم سے کم 9 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرتے ہوئے انہیں آج واگھا سرحد پر اس ملک کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ ماہی گیر گذشتہ دیڑھ سال سے جیلوں میں قید تھے جنہیں واگھا۔ اٹاری سرحد پر پاکستانی رینجرس کے حوالے کیا گیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ ہفتہ 87 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جس کے بعد یہ رہائی عملہ میں آئی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق تقریباً 457 ہندوستانی پاکستانی جیلوں میں ہیں، جن میں علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی اکثریت ہے۔ پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے حال ہی میں کہا تھا کہ تقریباً 113 پاکستانی ماہی گیر ہندوستان کی تحویل میں ہیں۔ ہندوستانی و پاکستانی ماہی گیر اکثر غیرقانونی ماہی گیری پر گرفتار کئے جاتے ہیں کیونکہ بحرعرب کے آبی حدود کی واضح تشریح نہیں ہے اور کئی ماہی گیر کشتیوں میں ٹھکانہ کا صحیح تہہ بتانے والے عصری آلات نہیں ہوتے۔

TOPPOPULARRECENT