Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔9 ڈالر کا سٹہ لگانے پر آسٹریلیائی خاتون کرکٹر معطل

۔9 ڈالر کا سٹہ لگانے پر آسٹریلیائی خاتون کرکٹر معطل

سڈنی ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انجیلاریکیز کو ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں جوا کھیلنے پر2 سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ ’بگ بیش‘ میں سڈنی سکسرز کیلئے کھیلنے والی انجیلا کو آسٹریلیا کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔ انھوں نے 29 مارچ 2015ء کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ فائنل کی بہترین کھلاڑی پر صرف 9 ڈالر کا سٹہ لگایا تھا۔ 24 سالہ انجیلا کو کرکٹ سے معطلی کے علاوہ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے مسائل پر آگاہی میں حصہ لیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے رکن آئن روئے نے کہا کہ تمام ایلیٹ کرکٹرز کو مسلسل یاد دلایا جاتا ہے کہ کرکٹ کے کسی بھی طرز میں جوا سختی سے منع ہے۔ انھوں نے کہا کہ انجیلا نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور تفتیش کے دوران بھرپور تعاون کیا۔ لیگ اسپنر انجیلا نے نارتھ ساؤتھ ویلیز کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا اور انڈر 15، 17 اور 18 سطح تک ٹیم کی قیادت کی جبکہ10-2009ء میں انھوں نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کیرئر کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT