Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ۔9/11 مہلوکین کی باقیات کی جانچ پڑتال اور شناخت کا عمل جاری

۔9/11 مہلوکین کی باقیات کی جانچ پڑتال اور شناخت کا عمل جاری

نیویارک ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک میں 11 ستمبر 2001ء کو ہوئے القاعدہ کے دہشت گرد حملوں میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر تباہ ہوگیا تھا جوکسی زمانے میں (صرف 16 سال قبل) نیویارک کی شناخت ہوا کرتا تھا۔ تاہم اس دلسوز واقعہ کے بعد مہلوکین کی شناخت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ حکام نے کل ایک مہلوک مرد کی باقیات (ہڈیاں وغیرہ) کی بنیاد پر اس کی شناخت کی جو دراصل مہلوک کے ارکان خاندان کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد ہوئی تھی۔ تاہم اس شناخت کو منظرعام پر نہیں لایا جائے گا۔ نیویارک کی میڈیکل اگزامنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ یاد رہیکہ القاعدہ کی جانب سے دو جیٹ طیاروں کو جڑواں ٹاوروں سے ٹکرا دیا گیا تھا جس کے بعد نیویارک کا تاریخی ٹاور چند گھنٹوں میں ہی زمین بوس ہوگیا تھا جس میں زائد از 2750 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2753 مہلوکین کے منجملہ 1641 مہلوکین کے بقایات (ہڈیوں کے نمونے) کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی شناخت عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT