Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی مسلمہ یونین کے آئندہ ماہ انتخابات

آر ٹی سی مسلمہ یونین کے آئندہ ماہ انتخابات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ملازمین آر ٹی سی کی مسلمہ یونین کے موقف کے لیے آئندہ ماہ 19 جولائی کو انتخابات منعقد ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں آج ریاستی لیبر کمشنر آفس میں ٹی ایس آر ٹی سی کی تمام ورکرس یونینوں کے قائدین نے محکمہ لیبر کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ٹی ایم یو ای یو ( ایمپلائز یونین ) ین ایم یو ، قائدین نے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے تمام آر ٹی سی بس ڈپوز ، ورکشاپس اور دفاتر میں رائے دہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ رائے دہی 19 جولائی کو صبح 5 تا 6 بجے شام تک ہوگی ۔ آر ٹی سی کے باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ رائے دہی کا اختتام عمل میں آنے کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ یکم جون کو آر ٹی سی میں چھ ماہ کی سرویس مکمل کرنے والے ورکرس وغیرہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ منعقد ہونے والے انتخابات میں ٹی ایس آر ٹی سی میں پائی جانے والی تمام 12 یونینیں حصہ لیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT