Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انحراف کی حوصلہ افزائی ،ٹی آر ایس کیلئے نقصاندہ

انحراف کی حوصلہ افزائی ،ٹی آر ایس کیلئے نقصاندہ

حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (این ایس ایس) اے پی چیف منسٹر اور صدر تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ اگر ٹی آر ایس پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو لالچ دینے میں سودے بازی کو جاری رکھے تو اس کے امیج کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ آج یہاں ان کی قیام گاہ پر پارٹی کے گریٹر حیدرآباد کے قائدین کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد چندرا بابو نائیڈو  نے ان سے کہا کہ پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سخت محنت کریں اور بعض قائدین کی وفاداریوں کو تبدیل کرتے ہوئے حکمران ٹی آر ایس میں شمولیت پر کوئی توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ حلیف جماعت بی جے پی کے ساتھ مل کر عوام کے اہم مسائل کو اٹھائیں اور جی ایچ ایم سی میئر کے عہدہ پر قبضہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ پارٹی کے گریٹر حیدرآباد یونٹ صدر اور رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ پارٹی صدر پرکاش گوڑ ، رکن راجیہ سبھا جی موہن راؤ اور دوسروں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT