Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی کے استعفیٰ کے مطالبہ کو کانگریسی تائید

جیٹلی کے استعفیٰ کے مطالبہ کو کانگریسی تائید

نئی دہلی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے اس دعوے پر کہ حکومت نے جاریہ سال اکٹوبر میں سی بی آئی کو بی ڈی سی اے میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا، سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قائد اپوزیشن کی حیثیت سے غلام نبی آزاد پہلے ہی یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ کل ہند کانگریس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کانگریس نے قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد کے مطالبہ کی توثیق کردی۔ غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ اگر ارون جیٹلی کو نہیں تو وزیراعظم نریندر مودی کو آگے آکر بتانا چاہئے کہ وہ کس کو برطرف کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT