Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

دو افراد کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 2 افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب ایم لکھن ساکن سبھاش چندربوس نگر ، فٹ ویر کی دکان چلاتا ہے ، کل رات دیر گئے اپنے دوستوں کے ہمراہ مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ راستے میں ناگراجو اور نانی نامی افراد سے معمولی سے مسئلہ پر بحث و تکرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں دونوں نے لکھن پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں لکھن شدید زخمی ہوگیا اور پولیس نے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جگت گری گٹہ پولیس نے ناگراجو اور نانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT