Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں صفائی ملازمین کی ہڑتال سے دستبرداری پر اتفاق

دہلی میں صفائی ملازمین کی ہڑتال سے دستبرداری پر اتفاق

نئی دہلی ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت میں 3 میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین نے آج دہلی ہائی کورٹ میں اپنی ہڑتال سے دستبرداری اور فی الفور کام پر رجوع ہونے سے اتفاق کرلیا ہے جب کہ میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے یہ اطلاع دی ہے کہ احتجاجی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے رقم جاری کردی گئی ہے اور اندرون 2 یوم ادا کردی جائے گی ۔ تاہم ورکرس کا یہ دعویٰ ہے کہ انہیں جنوری 2016 سے تنخواہیں ایصال نہیں کی گئی ۔ گو کہ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ تنخواہیں 5 فروری کو ہی اجراء کردی گئی ۔ میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ پر مشتمل بنچ کے روبرو بتایا ۔ اگرچیکہ فنڈس 5 فروری کو ہی جاری کردئیے گئے لیکن بعض زونل دفاتر بند رہنے کی وجہ سے تمام ملازمین تنخواہیں حاصل کرنے سے قاصر رہے اور تنخواہوں سے محروم ملازمین کو اندرون 2 یوم ادائیگیاں کردی جائیں گی ۔ دہلی ہائی کورٹ کی بنچ نے دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد آئندہ سماعت کے لیے 10 فروری تاریخ مقرر کی اور اس دن ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر بقایا جات کا مسئلہ بھی زیر غور رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT