Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ یابوں کے گرانی الاونس میں اضافہ

وظیفہ یابوں کے گرانی الاونس میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب حکومت تلنگانہ نے وظیفہ یابوں کے گرانی الاونس میں 3.144 فیصد اضافہ کر کے جی او ایم ایس نمبر 26 مورخہ 11 مارچ 2016 جاری کردیا ہے ۔ اس طرح موجودہ گرانی الاونس 12.052 فیصد سے بڑھ کر اب 15.196 فیصد ہوجائے گا ۔ گرانی الاونس کے اضافہ کا عمل یکم جولائی 2015 سے ہوگا ۔ اسوسی ایشن کے ممبران سید بشیر الدین ، محمد یوسف علی ، سید مجتبیٰ احمد ، غازی شمس الدین خاں ، عبدالغفار خاں ، محمد علی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT