Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کابینہ میں کونسل رکن محمد فاروق حسین کی منظوری

کابینہ میں کونسل رکن محمد فاروق حسین کی منظوری

آج چیف منسٹر سے اظہار تشکر ، آبائی مقام پر جشن کا ماحول
حیدرآباد۔12اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں دوسری معیاد کیلئے ریاستی کابینہ کی جانب سے جناب محمد فاروق حسین کے نام کو منظوری دیدی گئی۔ ریاستی کابینہ کی جانب سے گورنر کوٹہ میں نامزد مسلم رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے فاروق حسین کے نام کو منظوری دیئے جانے پر ان کے آبائی مقام پر جشن کا ماحول دیکھا گیا اوربتایا جاتا ہے کہ جناب محمد فاروق حسین 13  اپریل بروز جمعرات دن میں 2بجے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ان کے مکان واقع پرگتی بھون میں اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جناب محمد فاروق حسین کی نامزدگی اور مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی پیشرفت پر سدی پیٹ کے علاوہ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ راشٹر سمیتی کارکن اور نو نامزد کردہ رکن قانون ساز کونسل کے حامی بڑی تعداد میں پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کریں گے اور انہیں مبارکباد پیش کریں گے۔ جناب محمد فاروق حسین نے بتایا کہ حکومت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے دوسری معیاد کیلئے ان کی نامزدگی میں جو پیشرفت کی ہے وہ اس کے لئے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ممنون ہیں اور اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی معیاد کے دوران پوری محنت اور جستجو کے ساتھ ریاست کے مسلمانوں اور تلنگانہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔ 13اپریل بروز جمعرات چیف منسٹر کے کیمپ آفس ’پرگتی بھون‘ میں جناب محمد فاروق حسین کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کرنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT