Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / کار کی ٹکر سے دو سالہ بچہ ہلاک

کار کی ٹکر سے دو سالہ بچہ ہلاک


شمس آباد ۔ 20 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک تیز رفتار کارنے دو سالہ بچہ کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سات امرائی میں مکان کے باہر شام کے وقت بچے کھیل رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کوالیس کار نے دو سالہ بچہ ششی کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ دوہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کار ڈرائیور نشہ کی حالت میں کار چلارہا تھا۔ ٹکر دینے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے مقامی افراد نے پکڑ کر شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT