Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / کے بی جانی اور گلوکار مخدوم کا کل میسور میں خصوصی شو

کے بی جانی اور گلوکار مخدوم کا کل میسور میں خصوصی شو

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) برصغیر کے ممتاز کامیڈین و فلمسٹار کے بی جانی اور مشہور نوجوان گلوکار مخدوم مختلف شوز کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے داد حاصل کرچکے ہیں ، کے بی جانی کی پذیرائی ملک کے اہم شہروں کے علاوہ مغربی و خلیجی ممالک میں ہورہی ہے ۔ مخدوم محی الدین ایک ایسے گلوکار ہیں جنہیں نئے پرانے گیتوں کو بہت خوبصورت و دلکش آواز میں پیش کرتے ہیں۔ 20ڈسمبر منگل کو کلا مندر تھیٹر میسور کرناٹک میں منعقد ہونے والے پروگرام میں کے بی جانی اور گلوکار مخدوم کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے۔ خاص طور پر دکنی زبان کی چاشنی میں ڈوبے ہوئے کامیڈی آئیٹمس کو بنگلور اور میسور کے شائقین بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں کے بی جانی دکنی مزاحیہ آئیٹمس سنائیں گے جبکہ گلوکار مخدوم اپنی مدھر آواز میں نئے اور پرانے نغمے پیش کریں گے۔ بنگلور کا مشہور میوزیکل گروپ شو کی دھنیں ترتیب دے گا۔

TOPPOPULARRECENT