Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / کے سی آر سے شردپوار کی اچانک ملاقات

کے سی آر سے شردپوار کی اچانک ملاقات

صدارتی انتخاب میں ٹی آر ایس سے حصول تائید کی کوشش
حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر شردپوار نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے آج یہاں ان کے کیمپ آفس پہونچ کر ملاقات کی۔ جہاں کے سی آر نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے شال پیش کی۔ دو سرکردہ قائدین نے ایک گھنٹہ تک بات چیت کے دوران قومی سیاست، قومی سلامتی، دو تلگو ریاستوں کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ دیگر اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین کے مابین کی گئی اصل بات چیت کا اگرچہ واضح طور پر علم نہیں ہوسکا لیکن باور کیا جاتا ہے کہ پوار نے صدارتی انتخابات کیلئے کے سی آر سے تائید طلب کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مرہٹواڑہ کے مرد آہن، آئندہ صدارتی انتخابات میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور اس جلیل القدر عہدہ تک اپنی رسائی کے لئے مختلف ریاستوں اور اپنے سے قریبی تعلقات رکھنے والے اہم علاقائی قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ صدارتی انتخاب میں شردپوار کے مقابلہ کی صورت میں کے سی آر نے نہ صرف ان کی تائید کا وعدہ کیا ہے بلکہ دیگر ہم خیال جماعتوں کو بھی ان کی حمایت کے لئے راغب کرنے کا تیقن دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شردپوار نے ایرایلی میں کے سی آر کے فارم ہاؤز میں حالیہ منعقدہ خصوصی پوجا میں بھی شرکت کی تھی۔ وزیراعظم بننے کیلئے شردپوار کا خواب پورا نہیں ہوسکا چنانچہ اب وہ صدارتی عہدہ پر فائز ہونے کی جستجو میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT