Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / افغان فوج کا طالبان زیرقبضہ علاقہ پر دوبارہ قبضہ

افغان فوج کا طالبان زیرقبضہ علاقہ پر دوبارہ قبضہ

کابل ۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار کے بموجب فوج نے ضلع غورماچ پر اپنا قبضہ بحال کرلیا ۔ یہ ضلع صوبہ فیراب کا ایک حصہ ہے جس پر طالبان نے کئی دن قبل قبضہ کیا تھا ۔ بریالیہ بشریار نائب صوبائی پولیس سربراہ فریاب نے کہا کہ سرکاری فوج نے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر سرکاری پرچم لہرا دیا ۔ قبل ازیں تین دن تک فضائی اور زمینی جنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا ۔ ناٹو نے آج کہا کہ وہ 3اکٹوبر کی ڈاکٹروں کی سرحدی اسپتال میں بمباری کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور تین امریکی فوجی عہدیدار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ علحدہ طور پر تحقیقات کی جاسکیں ۔ ان عہدیداروں کا تعلق فوجی کمانڈ سے نہیں ہے ۔ ناٹو کی افواج کے کمانڈر جنرل جان کیمپ بیل نے کہا کہ ہم بالکل شفاف اور بے لاگ تحقیقات کریں گے ‘ اگر غلطی ہم سے ہوئی ہے تو ہم خود کو بھی جوابدہ قرار دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT