Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / امریکی خاتون سے بدتمیزی پر نوجوان گرفتار

امریکی خاتون سے بدتمیزی پر نوجوان گرفتار

ممبئی ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی ممبئی کے علاقہ قلابہ میں ایک امریکی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ قلابہ پولیس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر ونئے گیڈیگل نے بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان گوپال والمیکی کو آج صبح سویرے پکڑ لیا گیا ۔ بدتمیزی کا یہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب امریکی خاتون اس علاقہ میں چہل قدمی کررہی تھی ۔ تاہم اس خاتون نے چھیڑ خانی کرنے والے نوجوان کی تصویر اتارلی اور سوشیل نٹ ورک پر پوسٹ کردیا ۔ پولیس نے کل اس خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کرلیا اور ملزم کو آج صبح حراست میں لے لیا ۔ریاست میں خواتین اورلڑ کیوں بالخصوص بیرونی سیاحوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرنے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT