Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیگم پیٹ علاقہ میں قرض کے بوجھ سے پریشان کسان کی خود کشی

بیگم پیٹ علاقہ میں قرض کے بوجھ سے پریشان کسان کی خود کشی

حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک اور واقعہ میں کسان نے بیگم پیٹ علاقہ میں خودکشی کرلی۔ 58 سالہ جے ملیش کا تعلق میدک رام ساگر علاقہ سے تھا۔ ملیش فصل کیلئے قرض حاصل کیا تھا ، اور اسکی ادائیگی میں ناکام رہا جس کے سبب اس نے 16 ستمبر کو شہر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کی ملازمت حاصل کی ۔ وہ کوم پلی اپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دیا کرتا تھا۔ قرض کے بوجھ تلے پریشان ملیش نے اولڈ ریس کورس پمپ بالامرائی میں کل رات پھانسی لے لی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT