Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعمیری کاموں کیلئے دو کروڑ سے زائد کی منظوری

تعمیری کاموں کیلئے دو کروڑ سے زائد کی منظوری

کوبیر میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا صحیفہ نگاروں سے خطاب
کوبیر 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے جونڈی گرام پنچایت میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے شاہراہ کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا۔ سڑک کے تعمیری کام کے لئے 13 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر موضع جونڈی سرپنچ سنتوش اور دیگر عوامی نمائندے سیاسی قائدین موجود تھے۔ بعدازاں رکن اسمبلی نے کوبیر منڈل کے دوسرے مرلا گونڈا گرام پنچایت پہونچ کر سڑک کے تعمیری کام کا افتتاح کیا۔ شاہراہ کے تعمیری کام کے لئے 13 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی سیاسی قائدین عوامی نمائندے سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ کوبیر منڈل کے قریب 5 کیلو میٹر کے فاصلہ پر دھار کوبیر گرام پنچایت پہونچ کر جوکہ بڑے پیمانے پر بائی پاس سے تین سڑکوں کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا۔ اس سڑک کے تعمیری کام کے لئے 2 کروڑ 13 لاکھ روپیوں کی لاگت کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اس دوران رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوبیر منڈل میں جاریہ ماہ اگسٹ میں تین گرام پنچایتوں کے تعمیری کاموں کے لئے جملہ 2 کروڑ 40 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ چنانچہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے کوبیر منڈل میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی و تعمیری کاموں کے لئے ابھی تک کم و بیش 25 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ جن میں بھینسہ سے کوبیر منڈل کے سڑک توسیع و تعمیر کے لئے9 کروڑ روپئے ،مشن کاکتیہ کے تحت کوبیر منڈل کے چھ تالابوں سے مٹی کی نکاسی ، مرمتی و تعمیری کاموں کے لئے 8کروڑ روپئے کوبیر میں انٹرمیڈیٹ کالج کیلئے 2 کروڑ روپئے سرکاری دواخانہ کے لئے 90 لاکھ موضع ناگوا ہائی اسکول کیلئے 15 لاکھ روپئے سے تعمیری کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT