Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات کے پرچے اردو میں دینے کا مطالبہ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات کے پرچے اردو میں دینے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم اساتذہ برائے فروغ اردو زبان و ثقافت کے وفد نے سید روف ریحان ریاستی صدر کی قیادت میں پروفیسر گنٹا چکراپانی چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I ، II ، III ، IV کے سوالات کے پرچے اور دیگر امتحانات کے جنرل اسٹیڈیز کے پرچے تلگو اور انگریزی کے ساتھ اردو میں مہیا کئے جائیں کیوں کہ اردو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہے ۔ اس وفد میں محمد وقار الدین ، تنظیم احمد ، محمد عبدالرفیق اور خواجہ معین الدین شامل تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT