Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں آتشزدگی کے سبب فرنیچر ورکشاپ خاکستر

دیگلور میں آتشزدگی کے سبب فرنیچر ورکشاپ خاکستر

دیگلور ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہاں گاندھی چوک میں پانی کی بڑی ٹاکی سے قریب واقع سوپنیل فرنیچر ورکشاپ میں رات ایک بجے اچانک آگ زنی کے باعث اس فرنیچر کی دوکان کا تمام لکڑی کا فرنیچر جلکر خاکستر ہوگیا ہے ۔ اندازاً نقصان دس لاکھ بتلایا گیا ہے ۔ مین روڈ پر واقع مسٹر رمیش نرباگے کی گاندھی چوک میں فرنیچر کی دوکان ہے ۔ مالک نے رات میں 9 بجے دوکان بند کر کے اپنے گاؤں واپس گیا تھا ۔ درمیانی شب ڈیڑھ بجے پڑوسیوں نے دیگلور پولیس اسٹیشن اور فائر اسٹیشن میونسپل کونسل کو آگ زنی کی اطلاع دی جس پر پولیس عملہ ، فائر فائٹر اسٹاف فوری حرکت میں آگئے اور ایک گھنٹہ کی طویل مشقت کے بعد آگ فرو کی گئی ۔ جائے واردات پر فوری چیف آفیسر بلدیہ مسٹر رام داس پٹیل ، مقامی کونسلر مسٹر محمد آصف الدین پٹیل ( چیرمین سربراہی آب کمیٹی بلدیہ ) سید فیصل اطہر اور دیگر نوجوانوں نے کافی محنت کی اور آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔ یہ آگ اتنی تیز تھی کہ تین منزلہ عمارت تک اس کے شعلے بھڑک رہے تھے تاہم بلدی حکام نے تمام پڑوسی عمارتوں کو انتباہ دیتے ہوئے جلد از جلد خالی کروایا چنانچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تحصیل عملہ تلاٹھی نے پنچنامہ مرتب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT