Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلپائنی باکسر ، انتخابات میں حصہ لینے سبکدوشی کے خواہاں

فلپائنی باکسر ، انتخابات میں حصہ لینے سبکدوشی کے خواہاں

دوحہ ۔ 9 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کے مایہ ناز باکسر ینی پاکپاؤ اپنے یادگار کیرئیر کے امکانی آخری مقابلہ میں حریف کے انتخاب کے سوال پر دو عالمی شہرت یافتہ باکسر فلائینڈ مے ویدر اور عامر خان سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ اے آئی بی اے عالمی باکسنگ چمپیئن شپس کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آمد کے موقع پر پاکپاؤ نے کہا ہے کہ ان کے آخری حریف کے بارے میں نومبر یا ڈسمبر میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ 36 سالہ فلپائنی باکسر سیاست میں حصہ لینے کیلئے باکسنگ سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ مئی میں ہونے والے فلپائنی سینٹ کے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ پاکپاؤ نے کہاکہ ’’خدا نے چاہا تو میں فلپائن کا صدر بھی بن سکتا ہوں ‘‘ ۔ پاکپاؤ نے کہاکہ وہ امریکی باکسر مے ویدر اور برطانوی باکسر عامر خان سے آئندہ مقابلہ کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’میں کسی سے بھی اور کہیں بھی لڑسکتا ہوں اور غالباً میری لرائی انتخابات سے پہلے ہی ہو گی ۔ پاکپاؤ نے کہاکہ ’’آئندہ سال مئی میں سینٹ کے انتخابات ہوں گے اور غالباً میں ایک لڑائی ضرور لڑوں گا ‘‘ ۔ واضح رہے کہ مے ویدر اپنے کیرئیر میں تمام 49کامیابیوں کے ریکارڈ کے ساتھ ریٹائر ہوئے ہیں انھیں ایک مرتبہ بھی شکست نہیں ہوئی ہے ۔ باور کیاجاتا ہیکہ تلخ مزاج اور متنازعہ باکسر مے ویدر آئندہ مقابلہ کرنا نہیں چاہتے ۔ پاککباؤ نے الجزیرہ چینل سے کہا کہ ان کا آخری مقابلہ خلیج عرب کے کسی ملک میں ہوگا ۔ پاکپاؤ اپنے 20 سالہ کیرئیر میں 57 کامیابیاں حاصل کئے ہیں۔ دو مقابلے ڈرا ہوئے اور چھ مرتبہ شکست سے دوچار ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT