Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / لاہور: فیکٹری کی چھت گرنے سے 16 مزدور ہلاک

لاہور: فیکٹری کی چھت گرنے سے 16 مزدور ہلاک

لاہور۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے 16 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں، ملبے تلے دبے 74 سے زائد مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے، جن میں سے پندرہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب بھی سو سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کے لئے تین سو سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثے کے مقام پر 8 کرینیں ملبے کو ہٹانے کا کام کر رہی ہیں۔ لاہورکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 35 زخمی جناح اسپتال اور 30 شریف میڈیکل کمپلیکس میں لائے جاچکے ہیں، ملبے تلے مزدور زخمی حالت میں چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی تیسری منزل پر تعمیری کام جاری تھا جس کے دوران چھت اچانک گرنے سے چاروں منزلیں زمین بوس ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT