Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات‘ایک شخص کا بہیمانہ قتل

ناجائز تعلقات‘ایک شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد ۔ /6 ستمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے حافظ بابا نگر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک واقعہ میں مبینہ ناجائز تعلقات کے سبب ایک شخص کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ۔ 32 سالہ محمد اعجاز الدین ساکن معین باغ سنتوش نگر جو برتن کا کاروبار کرتا تھا اور وہ گزشتہ 9 سال سے حافظ بابا نگر اے بلاک کی ساکن ایک خاتون سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کئے ہوئے تھا ۔ ذرائع کے بموجب تین سال قبل اعجاز الدین کی داشتہ کے قریبی رشتہ دار لڑکی سے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر محمد حاجی سے شادی ہوئی تھی ۔ حاجی اور اعجاز ادلین کے درمیان شادی کے بعد سے ہی ناجائز تعلقات کو لیکر رقابت چل رہی تھی اور روڈی شیٹر نے اس کی بیوی کے رشتہ دار خاتون سے ناجائز تعلقات پر اعتراض کیا تھا ۔ کل رات اعجاز الدین اور حاجی نے حافظ بابا نگر میں واقع شفا ہاسپٹل کے قریب کثرت سے شراب نوشی کی اور حالت نشہ میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روڈی شیٹر حاجی نے اعجاز الدین کا گلا کاٹ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ آج صبح فجر کی نماز کیلئے جانے والے بعض مصلیوں نے اعجاز الدین کی نعش خون میں لت پت پائی اور فوری کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی ۔ کنچن باغ پولیس کی ٹیم مقام واردات پر پہونچ کر سٹی پولیس کا سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کیا اور نعش پر چاقو کے کئی ضربات پائے جانے پر  نعش کو دواخانہ عثمانیہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا اورحاجی کے خلاف ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT