Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی دہشت گرد نوید کو کشمیر لایا گیا

پاکستانی دہشت گرد نوید کو کشمیر لایا گیا

سرینگر ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کے دہشت گرد محمد نوید یعقوب کو آج نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سرینگر لے گئی تاکہ تفتیش کے دوران اس نے جو انکشافات کئے، ان کی تفصیلات معلوم کی جاسکے۔ نوید کا کل مسلسل 10 گھنٹے پالی گراف ٹسٹ کیا گیا تھا۔ اس نے بتایا تھا کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسے دہلی سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ سرینگر لایا گیا اور یہاں سے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا۔ این آئی اے نے نوید کو کشمیر لانے کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے لیکن ذرائع نے کہا کہ یہاں پہنچتے ہی جنوبی کشمیر میں بعض مقامات پر دھاوے کئے گئے۔ این آئی اے نے نوید اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ہندوستان میں مداخلت کاری اور یہاں رہنے والوں کے ساتھ روابط کے بارے میں متضاد اور گمراہ کن بیانات کی بناء کل اس کا لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کیا گیا تھا۔ ٹسٹ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتا ہے اور کشمیر میں مداخلت کاری کی ہے۔ یہاں دو ماہ قیام کے دوران جن افراد سے اس کی ملاقات ہوئی اس بارے میں بھی اس نے تفصیلات بتائی۔ ذرائع نے کہا کہ پالی گراف ٹسٹ کا تجزیہ پورا ہونے تک مزید ایک ہفتہ درکار ہوگا۔

پاکستان کی شلباری
جموں ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج مسلسل گیارہویں دن بھی لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجی چوکیوں اور سرحدی دیہاتوں پر شلباری جاری رکھی۔ ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کی اور دفاعی ترجمان کے مطابق فائرنگ کا یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT