Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / پیان کارڈ کے لزوم کے خلاف نمائندگی ‘حکومت کے زیر غور

پیان کارڈ کے لزوم کے خلاف نمائندگی ‘حکومت کے زیر غور

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا ہے کہ ایک لاکھ روپئے سے زائد کی خرید و فروخت کیلئے پیان کارڈ کے لزوم کی تجویز کے خلاف بشمول ارکان پارلیمنٹ ‘مختلف گوشوں سے کی جانے والی نمائندگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مملکتی وزیر فینانس جینت سنگھ نے لوک سبھا میں دیئے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ ’’ایک لاکھ روپئے سے زائد کی خرید یا فروخت کی معاملتوں پر پیان نمبر کے لازمی انکشاف سے متعلق ضابطوں کی تجویز کے خلاف حکومت کو نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے  2015-16 کے بجٹ کی پیشکشی کے دوران کہا تھا کہ اندرون ملک کالے دھن کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ایک لاکھ روپئے سے زائد کی خرید و فروخت پر پیان کارڈ کے حوالے کو لازمی بنایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT