Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چاندی کے تاجر کو لوٹنے کا واقع، اہم سراغ فراہم

چاندی کے تاجر کو لوٹنے کا واقع، اہم سراغ فراہم

منصوبہ بند طریقہ سے کارروائی انجام دینے پولیس کو شبہ
نظام آباد۔ 20اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکندہ منڈل کے شانتا پور گنڈی میں کل رات حیدرآباد کے سونے چاندی کے بیوپاری پر حملہ کرتے ہوئے انہیں بری طرح زخمی کرتے ہوئے لوٹ لینے کے واقعہ میں پولیس کو اہم سراغ حاصل ہوا ۔ تاجروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے منصوبہ بند طریقہ سے اس کارروائی کو انجام دینے کا پولیس کی جانب سے شک و شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیونکہ زخمی افراد نے پولیس کو اس واقعہ میں رقم اور سونا کا سرقہ ہونے کا غلط بیان دینے پر پولیس کو شک پیدا ہونے پر زخمیوں سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شنکر اور تین افراد نے 10لاکھ روپئے میں ایک کیلو سونا دینے کا حیدرآباد کے بیگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے سونے چاندی کے تاجر نتین اگروال کو واقف کروایااور 30لاکھ روپئے لیکر مہاراشٹرا کیلئے رنگاریڈی سے بچکندہ سے روانہ ہوئے ۔ شانتا پور گنڈی کے پاس پہنچتے ہوئے ان کی کار کو روک دیا گیا اور سونا فروخت کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے رقم بتانے کی خواہش کی۔ اور روپیوں کو دیکھتے ہی ان کے ساتھ موجود شنکر کے ساتھی ان پر حملہ کردئے بری طرح زخمی کرتے ہوئے روپئے لیکر شنکر اور ان کے ساتھ راہ فرار اختیار کرلئے۔ زخمی پولیس اسٹیشن پہنچ کر سارقوں کی جانب سے لوٹ لینے کا انکشاف کیا تھا لیکن پولیس نے زخمیوں کی بات پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر تفصیلات حاصل کی۔ جس پر زخمیوں نے شنکر کے خلاف شکایت کرنے سے گریز کیا تھا جس کی وجہ سے سارقوں کی جانب سے لوٹ لینے کا غلط بیان دیا تھا جبکہ پولیس نے اس خصوص میں تحقیقات کرنے کیلئے حیدرآباد اور مہاراشٹرا کو پولیس کی ٹیم روانہ کردیا۔ ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھرریڈی نے اس بارے میں واقف کراتے ہوئے بتایا کہ شنکر اور اس کے ساتھی پکڑے جانے کے بعد ہی تمام حقائق سے واقف کروایا جائیگااور اس واقعہ میں کون کون ملوث تھے اور کتنی رقم کا سرقہ ہوا ہے تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

TOPPOPULARRECENT