Sunday , August 20 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چکن جنجر

چکن جنجر

اجزاء :مرغی ایک کلو،لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ،پیاز (سلائس) ایک پاؤ،کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،سوکھی میتھی ایک چائے کا چمچ،دہی یا کریم چار کھانے کے چمچ،ٹماٹو پیسٹ چھ کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ،ہری مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا حسب ضرورت ، ادرک حسب ضرورت ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب :چکن کو نمک، لہسن ادرک پیسٹ، کٹی کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ تیل کے ساتھ تیس منٹ میرنیٹ کریں۔،پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے اس میں پیاز بھونیں جب ہلکا براؤن ہو جائے تو چکن ڈال کے بھون لیں۔ آنچ تیز رکھیں کہ چکن اپنا پانی نہ چھوڑے۔،اب میتھی دانہ، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور سوکھی میتھی ڈال کے بھونیں۔ تھوڑا سا پانی شامل کریں کہ مصالحہ نہ جلے۔،ٹماٹو پیسٹ ڈال کے ہلائیں۔ ہری مرچیں لمبائی میں کاٹ کے شامل کریں اور ساتھ ہی  ادرک، ہرا دھنیا اور تین کھانے کے چمچ پانی ملا کے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں۔،اب دہی یا کریم ملا کے مکس کریں۔ چکن جنجرادرک اور لیموں سے سجا کے پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT