Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس پارٹی میں شمولیت

کانگریس پارٹی میں شمولیت

جڑچرلہ۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ کاورم پیٹ کے ممتاز جواں سال سرگرم حرکیاتی قائد مسٹر محمد نائب چودھری نے سابق ایم پی ناگرکرنول ڈاکٹر ملوروی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ڈاکٹر ملوروی نے مسٹر محمد نائب کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔ مسٹر محمد نائب چودھری ملی، سماجی دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سماج میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ جڑچرلہ پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار بی وینکٹیشم کی کامیابی سے سیاسی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کانگریس میں رہ کر پارٹی کو مستحکم بنانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر نومنتخبہ سرپنچ بی وینکٹیشم، نیتانندم، اشوک کمار، سدرشن گوڑ، سید منہاج الدین، محمد فرید سیٹھ، رینوکا، سرفراز ایڈوکیٹ ، محمد فضل بھائی، محمد وسیم، شیخ حبیب شریف چودھری، ایوب چودھری، محمد فرید چودھری موجود تھے۔ مقامی کانگریس قائدین نے مسٹر محمد نائب چودھری کو کانگریس پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

 

کرسچنوں میں ملبوسات کی تقسیم
گمبھی راؤ پیٹ۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرسمس تہوار کے پیش نظر گمبھی راؤ پیٹ منڈل میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ملبوسات کو کرسچنوں میں تقسیم کیا گیا۔ منڈل پریشد آفس میں منعقدہ ایک تقریب کو زیڈ پی ٹی سی  ملوگاری پدما، گنگا سایوا نے مخاطب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کرسچنوں میں ملبوسات کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ہندو، مسلم تہوار کے علاوہ کرسچن بھائیوں کو بھی کرسمس کے موقع پر کپڑے تقسیم کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر ان قائدین نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے اس طرح کے فلاحی کام انجام دے رہے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT