Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے والے دھوکہ باز گرفتار

گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے والے دھوکہ باز گرفتار

مارکیٹنگ انٹلی جنس ٹیم کی کارروائی ، ملزمین کی عدالت میں پیشکشی
حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے والے دو دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر مسٹر جی شنکر راجو نے بتایا کہ 40 سالہ ایم وینکٹ رمنا اور 25 سالہ آر راجو تلگو اخبارات میں اشتہارات شائع کرواتے ہوئے ایک لاکھ تا 50 لاکھ قرض کی فراہمی کا دعویٰ کرتے ہوئے بطور ڈپازٹ 10 ہزار روپئے وصول کررہے تھے ۔ گمراہ کن اشتہارات شائع ہونے پر مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم چوکس ہوگئی اور مذکورہ دو افراد کو حراست میں لے کر اشتہارات کی صداقت سے متعلق تفتیش کی جس پر انہوں نے عوام کو دھوکہ دینے کا انکشاف کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ رمنا اور راجو اشتہارات سے راغب ہونے والی عوام سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں آسان قسطوں میں لاکھوں روپئے کا قرض فراہم کرنے کا دعویٰ کیا کرتے تھے اور بطور سکیورٹی ڈپازٹ 10 ہزار روپئے فی کس وصول کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT