Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر سے کے سی آر کی ملاقات

گورنر سے کے سی آر کی ملاقات

حیدرآباد ۔6نومبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی جو کہ زائد از ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ گورنر اور چیف منسٹر کے مابین طویل وقت تک مختلف موضوعات و مسائل پر تبادلہ خیال عمل میں آیا ۔ حکومت کی اولین ترمیمی ڈبل بیڈروم اسکیم کی تفصیلات سے واقف کروایا جس پر گورنر نے مسرت کا اظہار کیا ۔ چندر شیکھر راؤ نے گورنر سے آئندہ ماہ اپنے فارم ہاؤز میں کئے جانے والے چنڈی یاگم (یگنہ پروگرام ) کے تعلق سے واقف کروایا اور بتایا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ  ‘ وزیراعظم کو مدعو کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT