Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات /  بیف کی برآمد پر امتناع ، مرکز کی وضاحت

 بیف کی برآمد پر امتناع ، مرکز کی وضاحت

نئی دہلی  ۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی حکومت میں گوشت کی برآمدات میں اضافہ کے تعلق سے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے الزام کا مرکز نے آج جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیف کی برآمد پر امتناع ہے ۔ اس کے علاوہ گجرات میں کوئی منظورہ مسلخ نہیں پایا جاتا ۔ وزیر کامرس نرملا سیتا رامن نے ٹوئٹ کیا کہ بیف کی برآمد کے بارے میں نتیش کمار نے جو بات کہی وہ بالکل غلط ہے ۔ نریندر مودی کے خلاف یہ بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ نتیش کمار نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے پہلے سال بیف (بڑا گوشت) کی برآمدات میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نرملا سیتا رامن نے کہاکہ نتیش کمار عوام کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ہندوستان میں بیف (گائے ، بیل اور بچھڑا ) کے گوشت کی برآمدات پر امتناع عائد ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ صرف دس ریاستوں میں منظورہ مسالخ پائے جاتے ہیں اور یہ ریاستیں (بیف کے سوا)چھوٹے جانور کا گوشت (میٹ) برآمد کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT