Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا /  نیوریاک میں ہزاروں افراد کا احتجاج

 نیوریاک میں ہزاروں افراد کا احتجاج

نیویارک ۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 10ہزار احتجاجی جن میں سے کئی چینی نژاد امریکی شہری تھے ۔ نیویارک شہر کی سڑکوں پر ایک سابق پولیس عہدیدار کو ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مارکر ہلاک کردینے کا مجرم قرار دینے کے خلاف سڑک پر آگئے ۔ بروکلین میں 2014ء کے بعد یہ سب سے بڑا احتجاج تھا ۔فلا ڈلفیا میں دو ہزار افراد نے احتجاج کیا ۔ ایک چینی نژاد امریکی عہدیدار نے آواز سے ڈر کر حادثاتی طور پر سیاہ فارم امریکی شہری پر گولی چلادی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس عہدیدار کے کئی حامیوں کا خیال ہے کہ اس پولیس عہدیدار کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT