ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

   

حیدرآباد ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کیے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، ٹیلی + جی ایس ٹی ، ریوٹ کے علاوہ اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9652813994۔ 9393876978پر ربط کریں ۔۔