اردو دانی ، زبان دانی و انشاء کی مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خان قادری ( بانی و ناظم ) کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی مفت تعلیم اور بلا معاوضہ کتابیں دی جارہی ہیں ۔ جن کے امتحانات 27 جنوری 2019 کو مقرر ہے ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گی ۔ امتحانات کی کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ طلباء و طالبات جن کو اردو لکھنے پڑھنے نہیں آتا اور پردہ دار طالبات و خواتین گھروں پر کتابیں لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں جو ہمارے مرکز سے شریک امتحان ہونا چاہتے ہوں وہ بھی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ روزانہ 4 تا 8 بجے شام قاری محمد دستگیر خان قادری ناظم مدرسہ سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کریں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ۔ ایسے طلبہ اردو سیکھ سکتے ہیں جو اردو سے واقف نہیں ۔ فون 9292506139پر ربط کریں ۔