اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اقدام خود سوزی کرلی ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ عائشہ فاطمہ جو اندرا نگر پھسل بنڈہ علاقہ کی ساکن تھی 22 مارچ کو خود سوزی کرلی جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئیں۔ پولیس سنتوش نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔