اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات روبعمل

   

نارائن پیٹ میں رمضان کٹس اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم ، رکن اسمبلی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ رکن ا سمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر نریڈی نے دفتر مجلس بلدیہ میں مسلمانان نارائن پیٹ کے وارڈوں کی سطح پر منتخب غریب مسلم خاندانوں میں رمضان گفٹ پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب احاطہ دفتر مجلس بلدیہ میں منعقد کی گئی ۔ جس میں شادی مبارک کی منظورہ رقومات بھی مستحقین و استفادہ کنندگان میں چیکس کی شکل تقسیم کئے گئے ۔ رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت ریاست کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات وضع کی ہے ۔ جس میں شادی مبارک اسکیم بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلباء کو انگریزی ذریعہ تعلیم کیلئے ریاست کے ہر ضلع میں کئی کئی اقلیتی اقامتی اسکول کا قیام حکومت تلنگانہ کا وہ کارنامہ ہے جس کی مثال سابق میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ہر میدان میں ترقی کیلئے کئی اسکیمات ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت مسلم ٹی آر ایس قائدین ان اسکیمات سے اپنی قوم کو فائدہ پہونچانے کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ جی انسویا نائب صدرنشین مسٹر ہری نارائن پیٹ بھٹاڈ ، کمشنر بلدیہ شریمتی سنیتا ، ارکان بلدیہ و دیگر موجود تھے ۔