اقوال استاد سلاطین دکن علیہ الرحمہ

   

٭ دین کی کامیابی عقل کو تباہ کرکے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی پیروی کرنے میں رکھی ہے۔
٭ اولاد پر اِن {والدین} کی حق شناسی اور تعظیم فرض کی گئی ہے کیونکہ وہ ہمارے وجود کے باعث ہوئے۔
٭ عاشقان جمال نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم ہمیشہ اس آرزو میں رہتے ہیں کہ دولت ِ دیدار سے مشرف ہواکریں اور فی الواقع اس کے آثار و برکات بھی نمایاں ہوتے ہیں۔
٭ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے روبرو اِس عالم کے واقعات اورحالات برابر پیش نظر ہیں اور قرب و بُعد یکساں ہے۔
٭ اہل اسلام میں وہی لوگ بڑے درجے کے سمجھے جاتے ہیں جن کو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ کمال درجہ کی محبت ہوتی ہے۔
٭ تقدیر الٰہی میں یہ بات ٹھرچکی تھی کہ خلافت، نبوت کے تیس سال رہے گی اس کے بعد سلطنت قائم ہوجائے گی۔
(مرسل: عبدالودودسیدسُدیس ھاشمی)